Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    اہم خبریں جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بلوچستان میں  دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں نے اپنے پیچھے صرف جنازے ہی نہیں، بلکہ ایک پورا غم زدہ پاکستان چھوڑا ہے۔ شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر، گجرات کا نوجوان بلاول، فیصل آباد کے شیخ ماجد، مظفرگڑھ کے محمد آصف، اور لاہور کے جنید شامل ہیں۔ ان سب کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں سپرد خاک کیا گیا۔

    دنیاپور میں جب ایک ماں کے دو بیٹوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھے تو فضا آہ و بکا سے بھر گئی۔ عثمان اور جابر کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مگر اُن کی والدہ نے ضبط کے ساتھ وطن سے محبت کے اشعار پڑھے۔ اُن کا کہنا تھا:
    ”میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر وہ وطن پر قربان ہو گئے، میں ان پر فخر کرتی ہوں!“

    فیصل آباد کے شیخ ماجد کئی برسوں سے لورالائی میں کپڑے کا کاروبار کر رہے تھے۔ ان کے بھائی آصف علی نے بتایا کہ وہ بے ضرر انسان تھے اور نہ ہی کسی تنازع میں ملوث تھے۔ ان کے اہل خانہ میں بیوی، والدہ اور تین بہن بھائی شامل ہیں۔

    گجرات کے بلاول کی عمر محض 23 برس تھی۔ وہ دبئی سے واپس آ کر دوستوں سے ملنے کوئٹہ گیا تھا، مگر واپسی کا سفر اس کی زندگی کا آخری سفر بن گیا۔ ان کے والد نے کہا:
    ”بیٹا گیا، مگر باقی بیٹے پاکستان کے لیے زندہ رہیں گے!“

    لاہور کے جنید اپنی اہلیہ کے ساتھ سسرال سے واپسی پر تھے جب دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ اب ان کی کمسن بیٹی یتیم ہو چکی ہے۔ اہلِ خانہ نے ریاست سے سوال کیا:
    ”ہمیں انصاف چاہیے، کیا ہماری سڑکیں نوگو ایریاز بن گئی ہیں؟“

    یہ واقعہ بلوچستان میں پنجابی شہریوں کو بسوں سے اتار کر مارنے کا پہلا واقعہ نہیں۔ اپریل 2024 میں ضلع نوشکی میں منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ کے 9 افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

    شہداء کے اہل خانہ اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست قاتلوں کو فوری طور پر کیفرِ کردار تک پہنچائے، ورنہ ہر دروازے پر شہادت کا نوحہ لکھا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    Next Article "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج
    Web Desk

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.