پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر سٹیفن رے نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون، نئے معاہدوں، سٹوڈنٹ ڈپلومیسی، سرمایہ کاری، دہشت گردی کے خاتمے اور نامزد اضلاع کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اوّلین ترجیح ہے، صوبے کی ترقی کا تعلق پائیدار امن سے ہے۔
خیبرپختونخوا سیاحت، معدنیات، تیل و گیس سے مالامال ہے اور نامزد اضلاع کے لیے وفاق نے 160 ارب روپے کا خصوصی ترقیاتی پیکج دیا ہے۔
ملاقات میں غیر قانونی کان کنی کی روک تھام، کاربن کریڈٹ کے منصوبوں میں تعاون اور آئی سی آر سی کے تجربات سے استفادہ پر بھی گفتگو ہوئی۔
گورنر نے سوئس سفیر کو منرل انویسٹمنٹ فورم، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، صوبائی انویسٹمنٹ کمپنی اور او جی ڈی سی ایل سے ملاقات سے آگاہ کیا۔
گورنر نے سوئس سفیر کو پولو فیسٹیول و اسکیئنگ ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی۔

