بنوں میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا عدالتی فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا
اعلامیہ کے مطابق عدالتی فیصلہ عمران خان کے خلاف آنے کے بعدانصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پاکستان یوتھ کونسل کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرٹ کا خیال نہ رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے ججز اللہ کے دربار میں کل جب پیش ہوں گے تو کیا جواب دیں گے۔آئی ایس ایف کے کارکنان نے بتایا کہ اطہر من اللہ جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کے جج ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل معصوم ہے،جبکہ ذوالقرنین جو کہ چھوٹی عدالت کے جج ہیں انہوں نے عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے ان کو 10 سال کی سزا سنا دی ہے۔