خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کیساتھ پی ٹی آئی کا حکومت بنانے پر غور کیا جارہا ہے
جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں حکومت جے یو آئی کے ساتھ مل کر بنانے پر غور شروع کردیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کی نشستیں موجود ہیں جس کے بعد کے پی میں پی ٹی آئی کا جے یو آئی کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے مولانا اور ہم متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں، جے یو آئی آف اور پی ٹی آئی کی کل ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کو بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی پہنچایا گیا تھا۔قاضح رہے کہ اسد قیصر کی سربراہی میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب کیلئے پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف سے ووٹ مانگا تھا۔
ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی کہا تھا کہ پیغام بانی پی ٹی آئی نے دیا ہے کہ مولانا کا نام لیکر پریس کانفرنس میں کہا جائے کہ ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔