چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا معاملے ۔ سندھ حکومت کے تحفظات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لے لیا
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔مراد علی شاہ نے چیئرمین ارسا کی تقرری پر اعتراضات سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
وزیر سندھ آبپاشی جام خان شورو نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ظفر محمود کی بطور چیئرمین ارسا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے گا۔وزیر آبپاشی نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے موقف اپنایا کہ سی سی آئی میں طے ہو چکا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی روٹیشن کی بنیاد پر صوبوں کے ممبر سے ہوگی۔وزیر اعظم نے وزیر اعلی سندھ اور محکمہ آبپاشی سندھ کے موقف کو مان لیا ہے۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارسا کا مقصد ہی یہ تھا کہ اس میں وفاق کا کوئی اثر انداز نہ ہو۔ نگران حکومت میں ایک آرڈیننس آیا تھا جس میں ترمیم کی گئی کہ وفاق کا ایک نمائندہ ارسا کا ممبر ہوگا۔ن لیگ کی حکومت نے آبی معاہدہ بنایا تھا۔