کالعدم بلوچستان نیشنل آرمی کےسابق سربراہ سرفرازبنگلزئی نے اہم انکشافات کئے ہیں
قومی دھارے میں شامل ہونے والےکالعدم بلوچستان نیشنل آرمی کے سابق سربراہ سرفراز بنگلزئی نے بہت ہی تہلکہ خیز اور اہم انکشافات کیے ہیں۔
بلوچستان نیشنل آرمی کے سابق سربراہ سرفراز بنگلزئی نےڈاکٹرعرفان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹی ٹی پی اورٹی ٹی اے دونوں ایک ہے،ان میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں ہے۔کالعدم بی ایل اے اورداعش کےکئی علاقوں میں مشترکہ کیمپ ہے،آپس میں رشتہ داریاں کرلی گئی ہیں۔ان تنظیموں کی افغانستان میں سرپرستی کی جارہی ہیں،سہولیات مل رہی ہیں۔
مزید سرفراز بنگلزئی نےکہاکہ لوگوں کو بےوقوف بنانےوالی مسلح بلوچ تنظیمیں ہمسایہ ممالک میں بیٹھی ہے،بلوچوں کی جنگ نظریاتی نہیں،بلکہ یہ طبقاتی اور مفاداتی جنگ ہے،سی پیک کو ناکام کرنا،ملک میں بدامنی پھیلانا پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے،آگےچل کر یہ ہوسکتا ہے کہ تمام چند نکات پراکٹھے ہوسکتے ہیں۔
ان کے مطابق ان فیملیزکوبھی دیکھیں جن کےبچےتحریک میں مارےگئے،تحریک میں بلوچ نوجوان نہ جائیں،ان کو پچھتاوے کےعلاوہ کچھ نہیں،بلوچ نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ پہاڑوں کا راستہ بربادی کا راستہ ہے،لوگ بلوچ قوم کےنام پر اپنےمفاد حاصل کر رہےہیں،بلوچ تحریک دھوکا ہے،اس میں نقصان کے علاوہ کچھ نہیں ہے،صرف بلوچ قوم کو دھوکادیا گیا ہے۔