بلوچستان کے پسنی اور اُتھل کے علاقوں سے 34.241 ملین ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کوسٹ گارڈز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں پسنی اور اتھل میں منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔پسنی میں، کوسٹ گارڈ نے منشیات کے 187 تھیلے برآمد کیے جن کا وزن 2,000 کلو گرام سے زیادہ ہے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینہ قیمت 34.241 ملین ڈالر ہے۔اُتھل چیک پوسٹ پر ایک الگ کارروائی میں کوسٹ گارڈ نے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بس سے 3595 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان نے کہا کہ منشیات ملک سے باہر اسمگل کی جارہی تھی، ایجنسی نے اسمگلنگ کے منبع اور منزل کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 10 کارروائیاں کرتے ہوئے 2133 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور ایئرپورٹ پر ڈی ایچ ایل آفس میں برطانیہ کے لیے بک کیے گئے پارسل سے 580 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی میں کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 460 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔تیسری کارروائی میں، کوئٹہ میں ایک کورئیر کے دفتر سے قبضے میں لیے گئے تین پارسلوں سے 1.4 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔راولپنڈی میں کورئیر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام گھاس برآمد ہوئی۔فورٹ عبداللہ سے 2080 میٹرک ٹن چرس برآمد ہوئی جبکہ پورٹ قاسم کراچی سے گرفتار تین ملزمان کے قبضے سے 19 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ سکران روڈ حب کے قریب علاقے سے 14 کلو چرس برآمد کر لی گئی ہے۔