دہشت گردوں کیخلاف ہر گھنٹے میں 5 آپریشن کئے جاتے ہیں۔
اسلام آباد: (تحسین اللہ تاثیر) گزشتہ 6ماہ کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے 1063 واقعات رپورٹ ہوئے۔اس دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گروں کے خلاف 22714 آپریشنز کئے جس میں پاک فوج کے 111 افیسرز اور جوان شہید ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ان آپریشنز کے دوران 354 دہشت ہلاک ہوئے اور متعدد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔اعداد شمار کے مطابق پاک فوج ہر دن دہشت گردوں کیخلاف 126آپریشن کر رہی ہے، یوں ہر گھنٹے میں5آپریشن ہوتے ہیں۔
ان کارروائیوں کے باوجود دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی،اس کا مطلب ہے کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت ہورہی ہے اور انہیں وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ دہشت گرد تنظیمیں سمگلنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور تمباکو کے غیر قانونی کاروبار سے بھی پیسہ اکٹھا کرتا ہے۔
اعلی سیکیورٹی افسران کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی سے لڑتی ہے جبکہ فوج دہشت گردوں کے خلاف لڑتی ہے ۔خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی 13عدالتیں کام کر رہی ہیں جبکہ بلوچستان میں9عدالتیں قائم ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں23اور سندھ میں32عدالتیں موجود ہیں۔