پاکستان ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
سعودی عرب میں جاری ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے خوب شاندار کارکردگی دکھائی۔جس کے بعد سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کو شکست دینے کے بعد پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیاہے۔اسجد اقبال اور اویس منیر پر مشتمل ٹیم پاکستان نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ کیخلاف تین۔ ایک سے کامیابی حاصل کی ہے۔سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں اسجد اقبال کو 72-47 سے شکست ہوئی تھی، لیکن اویس منیر نے اپنا فریم 40-88 سے جیت کر مقابلہ ایک، ایک سے برابر کردیا۔
پاکستان نے اس کے بعد ڈبلز کے فریم میں99 کا کلیئنرس بریک کھیلتے ہوئے برتری حاصل کرلی اور اسجد اقبال نے اپنے دوسرے سنگل میں نینسن وان کو 28-82 سے شکست دے کر پاکستان کو تین ایک سے فتح دلا دی۔اس سے پہلے پاکستان نے کوارٹر فائنل میں بھارت کو 2 کو تین صفر سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کیا تھا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف -63، 22-75 اور 06-70 سے فتح حاصل کی تھی۔کل ٹیم چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان ایشین 6 ریڈ اور ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ میں بھی میدان مار چکا ہے۔