وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے مطابق ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے،ہمیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے،اس ملک میں سزا و جزا کا کوئی بھی نظام نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے مطابق پوری قوم کو معلوم ہے کہ عدلیہ پر شدید دباو ہے،چیف جسٹس ہمارے خلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوجائے۔ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو یہ صرف اکیلے ان کی ہڑتال نہیں ہو گی،پوری قوم کی جانب سے ہڑتال ہو گی۔مزید وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ بھی نہیں نکلا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کہتے رہے ہیں کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں،جعلی کیسز کو واپس لیا جائے پھر مذاکرات ہوں گے۔
ان کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور اے پی سی میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے مطابق وفاق جو بھی کام کر رہا ہے وہ بالکل بھی آئین اور عدلیہ کے خلاف ہے۔وزیراعلیٰ امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں فئیر ٹرائل ہوا تو سب سامنے آ جائے گا۔ملک بھر میں قانون کی بالادستی نہایت ضروری ہے۔علی امین نے کہا کہ ہم نے مریم نوازکا بطورخاتون لحاظ کیا ہے،لیکن اگر خاتون وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرنا ہوا تو وہ بھی کیا جائے گا۔