Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
    • عرفات منہاس کا جادو چل گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
    • خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست کا انعقاد
    • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بات کیلئے تیار ہیں، رانا ثنااللہ
    • خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی کہانیوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری
    • پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت، وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • گورنر راج کے بعد پشاور میں سیکیورٹی سخت، پولیس گشت اور ناکہ بندیاں بڑھا دی گئیں
    • بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو آئی ٹی تربیت دینے کا منصوبہ اور روزگار کی فراہمی جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یہ ممکن ہی نہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو،جسٹس منصور علی شاہ
    خاص خبریں اگست 10, 2024

    یہ ممکن ہی نہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو،جسٹس منصور علی شاہ

    Facebook Twitter Email
    Justice Mansoor Ali Shah
    It is not possible that the decision of the Supreme Court will not be implemented, Justice Mansoor Ali Shah
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آبامیں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سپریم کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات ذہن نشین کر لیں ہو نہیں سکتا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ انتظامی اداروں کو سمجھنا ہوگا ان کے پاس فیصلوں پر عمل درآمد کے سوا کوئی چوائس نہیں ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں سینئر ترین جج ہوں قائم قام چیف جسٹس نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ میرے دوست ہیں اور وہ چیف جسٹس پاکستان ہیں، میں سینیئر ترین جج ہی ٹھیک ہوں۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمارا آئین بہت خوب صورت ہے، افسوس کی بات ہے سپریم کورٹ کے 2014 کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا،

    ان کا کهنا تها که اقلیتوں کے بنیادی حقوق سے متعلق سپریم کورٹ نے 2014 میں فیصلہ دیا، یہ ممکن نہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہو لیکن یہاں ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں سب بیٹھے ہیں اور وہ سمجھتے ہوں گے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر ایسے عمل درآمد نہیں ہوتا تو ایسا نہیں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بالکل عمل درآمد ہوتا اور یہی آئین کا ڈھانچہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ایسا سوچاجائے گا تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ آئین کہتا ہے اور سپریم کورٹ یہ اختیار آئین سے لیتی ہے کسی اور دستاویز سے نہیں لیتی ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کسی فیصلے یا حکم کو مسترد یا تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے ورنہ سارے قانونی نظام کو آپ بگاڑ کر رکھ دیں گے، آئین کا سارا توازن خراب کردیں گے اگر آپ اس طرف چل پڑے کہ فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہونا چاہیے تو ایسا ہو نہیں سکتا۔

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دے دیا تو اس پر عمل ہونا ہے اور یہی اس ملک کا نظام اور آئین ہے، کوئی نیا نظام بنانا چاہتے ہیں تو پہلے بنالیں پھر اس سلسلے میں بات کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ فیصلوں پر عمل درآمد کرنا آئینی تقاضا ہے ورنہ اس کے سنگین نتائج ہیں، یہ میں اس لیے واضح کر رہا ہوں کیونکہ یہاں ہم دیکھ رہے ہیں ایک فیصلہ بڑے عرصے چل رہا ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے تو ایسا نہیں ہوگا، اس فیصلے کو بھی ہم دیکھیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنگلہ دیش ٹیم اب 13 اگست کو پاکستان آئے گی،پی سی بی
    Next Article پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں اور چا ر بچے قتل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    اکتوبر 20, 2026

    عرفات منہاس کا جادو چل گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

    اکتوبر 20, 2026

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست کا انعقاد

    اکتوبر 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    اکتوبر 20, 2026

    عرفات منہاس کا جادو چل گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

    اکتوبر 20, 2026

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست کا انعقاد

    اکتوبر 20, 2026

    دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بات کیلئے تیار ہیں، رانا ثنااللہ

    اکتوبر 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی کہانیوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری

    اکتوبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.