Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جون 1, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت
    • ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے انسان اور بھینس!
    • وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری
    • افغانستان کا بھی اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان
    • ہمایوں سعید نے خیبر ٹی وی نیٹ ورک پشاور سنٹر میں اپنی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا پشتو گانا لانچ کردیا
    • ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • خاموش صبر یا سماجی جرم؟ خواتین پر تشدد کی حقیقت اور زینب کی خاموش چیخ!
    • مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجراءکردیا
    اہم خبریں

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجراءکردیا

    ستمبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa launched the universal number plate system for vehicles
    پورے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سارا عمل ڈیجیٹائز اور سنٹرلائزڈ ہو جائے گا،محکمہ ایکسائز
    Share
    Facebook Twitter Email

    محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گاڑیوں کے یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجراءعوام کو سہولیات کی فراہمی اور شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے صوبائی حکومت کا ایک اور اہم اقدام ہے۔

    اس سسٹم کے ذریعے شہری گاڑیوں کی رجسٹریشن، تجدید، ادائیگیوں اور دیگر امور کے لئے موبائل ایب اور ویب کا استعمال کرسکتے ہیں،سسٹم کے تحت پورے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا سارا عمل ڈیجیٹائز اور سنٹرلائزڈ ہو جائے گا۔

    اس جدید نظام سے چوری شدہ گاڑیوں کے استعمال کا موثر تدارک یقینی ہوگا،آن لائن موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم سے دیگر امور کے علاوہ رجسٹریشن فیس کی ادائیگی بھی آن لائن کی جاسکے گی۔

    وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے  آن لائن سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے  اپنے خطاب میں کہا کہ گڈ گورننس کے لئے ڈیجیٹلائزیشن انتہائی ضروری ہے، صوبائی حکومت اپنی ای گورننس پالیسی کے تحت دیگر تمام محکموں کے امور کو بھی ڈیجیٹلائز کرنے پر کام کررہی ہے۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری امور کی ڈیجیٹلائزیشن سے نہ صرف محکموں میں شفافیت آتی ہے بلکہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی بھی یقینی ہوتی ہے، آن لائن ٹیکس سسٹم اور موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کا اجرا اس سلسلے میں اہم سنگ میل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ  محکمہ ایکسائز کی پوری ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، امید ہے کہ محکمہ ڈیجیٹلائزیشن کے تمام دیگر امور بھی مقررہ وقت میں مکمل کرے گا، آن لائن ٹیکس سسٹم سے ٹیکس دہندگان کو بہت ساری سہولیات فراہم ہونگی، اس سسٹم کے ذریعے شہری ٹیکسوں کی ادائیگیوں سے متعلقہ تمام امور گھر بیٹھے انجام دے سکیں گے۔

    علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ اس سے شہریوں کے وقت اور وسائل دونوں کی بچت ہوگی، موجودہ صوبائی حکومت استعداد کے حامل محکموں پر خاطر خواہ سرمایہ کاری کر رہی ہے، ان محکموں کی استعداد کو بڑھا کر صوبے کو مالی طور پر خود کفیل بنایا جاسکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کرلیا گیا
    Next Article آئینی ترامیم پر منانے کی کوششیں ، بلاول کی مولانا فضل الرحمان سے ایک اور ملاقات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت

    مئی 31, 2025

    وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری

    مئی 31, 2025

    افغانستان کا بھی اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان

    مئی 31, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو خرابیوں کی نشاندہی کرنے اور حکومت سے مذاکرات کی دعوت

    مئی 31, 2025

    ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے انسان اور بھینس!

    مئی 31, 2025

    وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری

    مئی 31, 2025

    افغانستان کا بھی اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان

    مئی 31, 2025

    ہمایوں سعید نے خیبر ٹی وی نیٹ ورک پشاور سنٹر میں اپنی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا پشتو گانا لانچ کردیا

    مئی 31, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.