صوابی:سٹی پولیس تھانہ کی دوسری چھت پر واقع مال خانے میں شارٹ سرکٹ سےدھماکہ ہوا ہے ،دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 36 سے زائدپولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
ڈی ایچ کیو صوابی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ایک بچے کی لاش اور 26 زخمی اہلکاروں کو ہسپتال لایا گیا، جبکہ ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ 8 زخمی اہلکار باچہ خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کی وجہ سے تھانے کے مال خانے کی چھت منہدم ہوگئی، ملبے تلے متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق صوابی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
دوسری جانب صوابی واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو دھماکے کی جگہ پہنچنے اور اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو فوری طور ریسکیو کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے ۔