Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 6, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یومِ استحصالِ کشمیر — کابل میں پاکستانی سفیر کا بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا عزم
    • جھوٹے بیانیے کا کھیل،پاکستان کا دوٹوک جواب
    • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما نااہل قرار دے دئیے
    • خیبر ٹی وی کا یومِ شہداء پولیس فورس پر خصوصی شو، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت
    • خیبر نیوز کا شو "بنیاد” — بلدیاتی نظام اور رکاوٹوں پر جامع بحث
    • پشاور کے بازاروں میں مینا شمس کا مقبول روڈ شو، ناظرین میں دھوم
    • پشاور کے معروف ریڈیو اناؤنسر شکیل ارشد انتقال کر گئے
    • پاکستان کا دوٹوک اعلان: روس کے لیے لڑنے والے افغان دہشت گرد، پاکستانی نہیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فلسطین کی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو،اقوام متحده کی جنرل اسمبلی سے وزيراعظم شہبازشريف کا خطاب
    اہم خبریں

    فلسطین کی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو،اقوام متحده کی جنرل اسمبلی سے وزيراعظم شہبازشريف کا خطاب

    ستمبر 27, 2024Updated:ستمبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Israel is committing genocide of Palestinians in Gaza, Prime Minister Shehbaz Sharif's address in the General Assembly
    غزہ کے المناک سانحے نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے مگر المیہ ہے کہ عالمی طاقتیں اس پر خاموش ہیں،وزيراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیویارک: وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  سے خطاب کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔

    وزیر اعظم نے اپنی تقریر کے آغاز میں غزہ میں جاری بدترین اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مذمت سے آگے بڑھ کر اس جارحیت کو فوری روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطین کی مقدس سرزمین پر ایک بڑا المیہ رونما ہوتے دیکھ رہے ہیں، فلسطینی بچے زندہ دفن ہورہے ہیں، جل رہے ہیں اور دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے۔غزہ میں مصائب ختم کرنےکے لیےفلسطین کے دو ریاستی حل کی ضرورت ہے، فلسطین کو اقوام متحدہ کے مستقل رکن کی حیثیت فوری ملنی چاہیے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس ہو۔

    شہباز شریف نے کہا کہ غزہ کے بچوں کا خون صرف قابض فوج کے ہاتھوں پر نہیں ان پر بھی ہے جواس پر خاموش ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ اب لبنان میں اسرائیلی جارحیت شروع ہوگئی ہے، لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے خطے میں بڑی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کی طرح مقبوضہ کمشیر کے لوگ بھی عرصے سے آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں، جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم بھی جاری ہیں، کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم دنیا کی توجہ کے طلب گار ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی مقبوضہ کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لاکر آباد کیا جارہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کُن جواب دے گا خطے میں امن کے لیے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ اقدامات ختم کرنے ہوں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں اسلاموفوبیا کےبڑھتے واقعات بھی پریشان کُن ہیں، بھارت میں مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز  واقعات میں اضافہ بھی تشویش ناک ہے۔

     دہشت گردی کے ناسور پر بات کرتے ہوئے وزيراعظم  نےکہا کہ ہمارے بہادر جوان، بچے اور شہری اس ناسور کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے، فتنہ الخوارج کے عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، عزم استحکام کے ذریعے امن و سلامتی یقینی بنائیں گے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروپوں کا خاتمہ کرے، افغانستان میں موجود داعش، القاعدہ اور فتنہ الخوارج امن کے لیے خطرہ ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے  کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی سطح پر اہم چیلنج ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دو سال قبل تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر  پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے پر عزم ہیں۔

    عالمی مالیاتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 100 سے زیادہ ترقی پذیر ملک قرضوں کے چنگل میں ہیں، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہاکہ مؤثر پالیسیوں کی بدولت پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معاشی اشاریے بہتر اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔

    اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ نےکمزوروں اور بےکسوں کی مدد کا وعدہ کر رکھا ہے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات او صوابی کے واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئیں،گورنر فیصل کریم کنڈی
    Next Article اگلی پوسٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یومِ استحصالِ کشمیر — کابل میں پاکستانی سفیر کا بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا عزم

    اگست 5, 2025

    الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما نااہل قرار دے دئیے

    اگست 5, 2025

    خیبر ٹی وی کا یومِ شہداء پولیس فورس پر خصوصی شو، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت

    اگست 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یومِ استحصالِ کشمیر — کابل میں پاکستانی سفیر کا بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کا عزم

    اگست 5, 2025

    جھوٹے بیانیے کا کھیل،پاکستان کا دوٹوک جواب

    اگست 5, 2025

    الیکشن کمیشن نے شبلی فراز، عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما نااہل قرار دے دئیے

    اگست 5, 2025

    خیبر ٹی وی کا یومِ شہداء پولیس فورس پر خصوصی شو، شہداء اور غازیوں کو شاندار خراجِ عقیدت

    اگست 5, 2025

    خیبر نیوز کا شو "بنیاد” — بلدیاتی نظام اور رکاوٹوں پر جامع بحث

    اگست 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.