Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, فروری 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز
    • بنوں: تھانہ میریان کے باہر بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 20 شدید زخمی
    • آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی،کیپٹن (ر) لیاقت علی نئے آئی جی تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
    • ضلع ٹانک گومل میں ایف سی ساؤتھ کی پوسٹوں پر مبینہ کواڈکاپٹر حملہ، دو جوان شہید
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 4936 پوائنٹس گر گئی
    • حکومت نے پیٹروليم مصنوعات کے نرخ میں بڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
    • پی ٹی آئی احتجاج کے سبب وفاقی وزیر امیر مقام صوابی موٹروے پر 8گھنٹے سے زائد پھنسے رہے، بطور احتجاج راستوں کی بندش پر شدید تنقید
    • ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، متعدد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » نان فائلرز اب گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    اہم خبریں

    نان فائلرز اب گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    ستمبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Non-filers will no longer be able to buy vehicles and property, Finance Minister
    ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔۔۔وزیرخزانہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کامیابی سے مکمل کرلیا، یہ سب وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں سے ہوا ہے، اس میں سابق نگران حکومت کا بھی مثبت کردار تھا، اب معاشی استحکام آئے گا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا آئی ایف کے پاس جانے کا مقصد معاشی استحکام اور جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا، اس پروگرام کے آنے کے بعد ہم معاشی استحکام کی طرف تیزی سے بڑھیں گے، میکرو اکنامک استحکام منزل نہیں، راستہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں فائلرز کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے، رواں سال اب تک 7 لاکھ 23 ہزار فائلرز ٹیکس نیٹ میں آگئے ہیں، ملک میں فائلرز کی تعداد 1.6 ملین سے بڑھ کر 3.2 ملین تک پہنچ گئی، گزشتہ سال 16 لاکھ فائلرز تھے جو کہ بڑھ کر اب 32 لاکھ ہوگئے ہیں، اس سال 7 لاکھ 23 ہزار نئے فائلرز سسٹم میں شامل ہوئے ہیں۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات سے تھوڑے وقت کیلئے مشکلات آئیں گی لیکن اگر ہمیں پائیدار ترقی کے راستہ پر جانا ہے تو جو مشکل فیصلے لئے گئے ہیں ان کو نافذ کیا جائے گا، آج سخت فیصلے نہ کئے تو دوبارہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ آئے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر بات نہیں کرتا لیکن یہ خوش آئند ہےکہ اب یہ نئی حدیں عبورکررہی ہے، پرامید ہوں کہ ایکسچیج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا 6 وفاقی وزارتوں سے متعلق فیصلہ کرلیا ہے، اب عمل درآمد کرنا ہے، 2 وفاقی وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے، ایک کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ معیشت کی مضبوطی کیلئے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑی کامیابی ہے، غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے، کابینہ نے سیلری نہ لینے کا فیصلہ کیا، ہم نے کچھ اور چیزیں بھی کیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا ایف بی آر میں ٹیکس سسٹم میں انسانی عمل دخل ختم کرنا ہے، ٹیکس وصولی کیلئے انسانی حقوق کی پاس داری ضروری ہے، ہمارے پاس ہر طرح کا ڈیٹا ہے جسے ہم زیر استعمال لائیں گے، اس وقت صرف 14 فیصد ریٹلرز سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، نان رجسٹرڈ لوگوں کی یوٹیلیٹی سروسز بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ایف بی آر کی استعداد کار کو بھی بڑھانا ہے، آڈٹ کرنا ایف بی آر کا کام نہیں، اس حوالے سے ہم 2000 چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھرتی کر رہے ہیں، ٹیکس کلیکٹرز کا بھی کڑا احتساب ہو گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleراولپنڈی میں احتجاج،بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ گنڈاپور کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
    Next Article ڈی آئی خان میں پولیس آفیسر کا بیٹا قتل ،لاش کھیتوں سے برآمد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

    فروری 16, 2026

    بنوں: تھانہ میریان کے باہر بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 20 شدید زخمی

    فروری 16, 2026

    ضلع ٹانک گومل میں ایف سی ساؤتھ کی پوسٹوں پر مبینہ کواڈکاپٹر حملہ، دو جوان شہید

    فروری 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افسوس ہے کہ خیبرپختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

    فروری 16, 2026

    بنوں: تھانہ میریان کے باہر بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 20 شدید زخمی

    فروری 16, 2026

    آزاد کشمیر میں بڑی تبدیلی،کیپٹن (ر) لیاقت علی نئے آئی جی تعینات، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    فروری 16, 2026

    ضلع ٹانک گومل میں ایف سی ساؤتھ کی پوسٹوں پر مبینہ کواڈکاپٹر حملہ، دو جوان شہید

    فروری 16, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 4936 پوائنٹس گر گئی

    فروری 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.