ضلع کرم: لور کرم بگن اوچت میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو مسافروں کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق مسافروں کا تعلق پاراچنار سے تھا، قتل کے بعد دہشت گردوں نے دونوں مسافروں کے سر کاٹ دئے گئے اور قتل کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے بعد حالات سے تنگ آکر دونوں مسافر ہنگو سے پاراچنار جا رہے تھے اور اس سلسلے میں اپنے علاقے سے محفوظ طریقے سے نکلنے کے لئے دونوں نے مخالف فریق کےدوستوں کو بھاری رقم ادا کی تھی ۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔