Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
    • پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز
    • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • جنوبی وزیرستان لوئر اور بنوں میں بم دھماکے، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی، پولیس کی تفتیش جاری
    • کراچی میں گلشن اقبال کے فلیٹ میں گیس لیکج سے دھماکہ، 6 افراد زخمی
    • پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند
    • ایران: مہنگائی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے بے قابو، 217 افراد ہلاک
    • خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آ چکا ہے،وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ

    دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کا وقت آ چکا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

    جنوری 3, 2025Updated:جنوری 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The time has come to wipe out the terrorists completely, Prime Minister Shehbaz Sharif
    خاص طور پر پختونخوا کے بعض علاقوں میں اور بلوچستان میں جو پاکستان کے خلاف مختلف قسم کی سازشیں بُنی جا رہی ہیں،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، آرمی چیف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

    اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک اور اچھا موقع ہے کہ پاکستان نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے 2 سال کے لیے ذمے داری سنبھال لی ہے۔ ان شا اللہ اس دوران پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور عالمی سفارت کاری میں اپنی پوری استعداد کے ساتھ شریک ہوگا ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے کل ایجنڈا ڈسکس کیا تھا کہ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر کس طرح لانا ہے، وہ تبھی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب ہم سب مل کر امن و امان کو پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں  کا بھی مکمل صفایا کرنے کا وقت آ چکا ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کل میں نے گزارش کی تھی کہ کس طرح سے دوبارہ یہ فتنہ سر اٹھا رہا ہے، اسی طرح ڈیجیٹل محاذ پر جو پاکستان کے خلاف زہر اگلا جا رہا ہے، پاکستان سے باہر جو ایجنٹ بیٹھے ہیں، پاکستان کے دشمن بیٹھے ہیں، جس طرح سے وہ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں، یہ بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ وہ جھوٹ کے ذریعے حقائق کو مسخ کرکے سوشل میڈیا پر پیش کررہے ہیں، جس سے ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جھوٹ کی بنیاد پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں میں جو کچھ ہوا، اسلام آباد پر جو یلغار اور چڑھائی کی گئی، اس پر سوشل میڈیا میں جو جھوٹ کا طوفان اٹھایا گیا، حالیہ وقتوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اسے اگر ہم نے ختم نہ کیا تو ہماری تمام کاوشیں دریابرد ہو جائیں گی ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہ یاد رکھنا ہوگا کہ ملک کی خاطر فورسز جو قربانیاں دے رہی ہیں، یہ رائیگاں نہیں جائیں گی اور جو عناصر ان قربانیوں کو غیر اہم سمجھ رہے ہیں، وہ بہت بڑی بھول میں ہیں۔ ان شا اللہ پاکستان قائم و دائم رہے گا اور ان قربانیوں کے نتیجے میں ہم اتحاد اور عمل کے راستے پر چلتے ہوئے فتنوں کا خاتمہ اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article2025 میں پاکستان کے لیے اے آئی کی 5 پیشگوئیاں
    Next Article دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل جنوبی افریقہ کے نام، 4 وکٹ پر 316 رنز بنا لئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026

    پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز

    جنوری 10, 2026

    وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026

    پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز

    جنوری 10, 2026

    وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جنوری 10, 2026

    جنوبی وزیرستان لوئر اور بنوں میں بم دھماکے، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی، پولیس کی تفتیش جاری

    جنوری 10, 2026

    کراچی میں گلشن اقبال کے فلیٹ میں گیس لیکج سے دھماکہ، 6 افراد زخمی

    جنوری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.