راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومتی کمیٹی کو دینے کی اجازت بھی دے دی ہے ۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کیلئے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے، اگر اس کے بعد مذاکراتی ٹیم کی ملاقات نہ کرائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے ۔