محب وطن اوورسیز پاکستانیوں نے چھ ماہ میں 18 ارب ڈالرز وطن بھیج کر ریکارڈتوڑدیا،اسٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور6ماہ کاڈیٹا جاری کردیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ڈیٹا کےمطابق اوورسیز پاکستانیوں نےصرف6ماہ میں 18ارب ڈالرز وطن بھیجے، دسمبر2024 میں3 ارب 8کروڑ ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے،رواں مالی سال کےپہلے6ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق جولائی تادسمبراوورسیز پاکستانیوں نے17ارب 84 کروڑڈالر وطن بھیج کرریکارڈبنادیا۔
دسمبرمیں سعودی عرب سےپاکستانی77کروڑڈالروطن بھیج کرپہلےنمبرپررہے،یواےای سےپاکستانی 63کروڑ اور برطانیہ سے46کروڑ ڈالر بھیج کر سرفہرست رہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی 29کروڑ ڈالروطن بھیج کر چوتھے نمبرپررہے، ورکرزترسیلات زرمیں ماہانہ بنیاد پر6فیصدسالانہ بنیاد پر29فیصداضافہ ہوا۔