ضلع کرک میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں جی او سی نائن ڈویژن میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی سمیت اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی ، جرگے میں قیام امن کیلئے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائر ڈ سجاد نے کہا کہ اپنےضلع کےامن کی خاطر ہر قربانی دینگے، اچھے اور برے طالبان کے قصے کہانیاں ختم ہو چکی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، امن خراب کرنے والے ہم سب کے مشترکہ دشمن ہیں، جہاں بھی عوام کو فوج کی ضرورت ہو گی فوج اپنی خدمات پیش کرے گی، دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
جرگہ میں صوبائی وزیرمیجر(ر)سجاد بار کوال پی ٹی آئی ریجنل صدر ایم این اے شاہد خٹک ، کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم بااللہ ، آر پی او مجید عباس اور ڈویژنل انتظامیہ شریک ہوئی جس میں قیام امن کے لئے ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا۔