ڈی نآئ خان: پولیس کے مطابق تحصیل درابن کی حدود میں کلاچی موڑ کے قریب ڈی ایس پی سید مرجان کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔
پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کے باعث گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی کی کوشش معلوم ہوتا ہے، جس کی مکمل چھان بین جاری ہے ۔