Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جون 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک
    • افغانستان کو شکست،پاکستان نے مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کواليفائی کرليا
    • مہاجرین نے کشمیر کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ان کی نمائندگی ختم نہیں کی جاسکتی: احسن اقبال
    • گلگت بلتستان میں عام انتخابات، پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری
    • لوئر دیر کے پہاڑی علاقے دانوہ میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا
    • آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 78 ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز
    • پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کو جرمنی جانے سے روک دیا گیا
    • آزاد کشمیر: سپریم کورٹ نے مہاجر نشستوں پر حکومتی مؤقف درست قرار دے دیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
    اہم خبریں

    بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    اپریل 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    India may attack Pakistan in the next 24 to 36 hours, says Information Minister Attaullah Tarar
    پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے رویے کو سختی سے مسترد کرتا ہے،وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھارت پہلگام واقعے کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کا منصوبہ رکھتا ہے ۔

    عطا الله تارړ نے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر  الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جنہیں پاکستان یکسر مسترد کرتا ہے ۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے رویے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں، کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے، مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور واقعات کی اصل نوعیت کا تعین کیا جا سکے،بھارت کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کر کے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے کو اپنانا، نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزادانہ تحقیقات سے گریز اس کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے، جس کا مقصد سیاسی فوائد کے لیے عوامی جذبات کو اشتعال دینا اور تصادم کی فضا پیدا کرنا ہے، یہ ایک نہایت افسوسناک رجحان ہے ۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر یہ واضح کرتا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں اس کے تباہ کن نتائج کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہو گی ۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی وقار کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر اور ہر قیمت پر اپنا دفاع کرے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    Next Article گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی خیبر نیٹ ورک کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

    جون 7, 2026

    افغانستان کو شکست،پاکستان نے مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کواليفائی کرليا

    جون 7, 2026

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات، پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

    جون 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، 27 دہشت گرد ہلاک

    جون 7, 2026

    افغانستان کو شکست،پاکستان نے مالدیپ گولڈن جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کيلئے کواليفائی کرليا

    جون 7, 2026

    مہاجرین نے کشمیر کیلئے عظیم قربانیاں دیں، ان کی نمائندگی ختم نہیں کی جاسکتی: احسن اقبال

    جون 7, 2026

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات، پولنگ کا وقت ختم،ووٹوں کی گنتی جاری

    جون 7, 2026

    لوئر دیر کے پہاڑی علاقے دانوہ میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا

    جون 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.