پاکستان سپر لیگ 10 ویں سیزن کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز کے 205رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 117 رنز بناکر آوٹ ہوگئی اور 87 رنز سے میچ ہار کر پلے آف سے باہر ہوگئی ۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 204 رنز بنائے ۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 65 ، عرفان خان نے 40، خوشدل شاہ نے 33 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے،کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے 30 اور ٹم سائفرٹ نے 22 رنز بنائے ،ملتان سلطانز کی جانب سے فاسٹ بولر عبید شاہ نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویلے اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
205 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور شکست کے باعث ایونٹ کے پلے آف سے بھی باہر ہوگئی ،کامران غلام 29 اور یاسر خان 26 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے، کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ۔
کراچی کنگز کی جانب سے محمد نبی نے 3، میر حمزہ اور خوشدل شاہ نے 2،2 وکٹ حاصل کیں، شاندار بیٹنگ پر کنگز کے بیٹر جمیز ونس میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔