Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری
    • اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا
    • پشاور: گڑھی قمر دین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 4 پوليس اہلکار زخمی
    • کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے
    • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، مشتاق احمد سمیت 200 سے زائد گرفتار، دنیا بھر میں احتجاج
    • آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت
    • خیبر نیٹ ورک اور اقرایونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیاسی جماعتوں سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں،ترجمان پاک فوج کی بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید
    اہم خبریں

    سیاسی جماعتوں سے مذاکرات میں دلچسپی نہیں،ترجمان پاک فوج کی بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تردید

    جون 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Not interested in talks with political parties, Pakistan Army spokesperson denies talks with PTI founder
    برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے ،سیاسی مقاصد کے لیے فوج کے خلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں، معرکہِ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ کیا قوم کو کسی پہلو میں فوج کی کمی محسوس ہوئی؟

    برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے ہی اس بات پر واضع ہے کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ ہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں اور ہماری وابستگی پاکستان کے عوام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے ، پاکستان کی فوج متعدد مواقع پر سیاسی حکومت، چاہے وہ وفاقی ہو یا صوبائی، کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرتی ہے ۔

    بلوچستان کی صورتحال سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم عوام کی فوج ہیں اور یہ بھارت کی جانب سے پھیلایا گیا پروپیگنڈا ہے کہ بلوچستان کے عوام پاکستانی فوج کے ساتھ نہیں ہیں۔ بلوچستان اور پاکستان ایک ہیں، یہ ہمارے سر کا تاج ہے۔ بلوچستان اور پاکستان کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ فوج جبری گمشدگیوں کی اجازت نہیں دیتی، حکومت پاکستان ہر ایک ایک لاپتہ بندے کو تلاش کرنے میں لگی ہوئی ہے، کسی کے پاس یہ حق نہیں کہ وہ کسی بھی شخص کو غائب کرے، اس کو اٹھائے اور اس کو حبس بے جا میں رکھے ۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ ایک مکمل طور پر آزاد اور بااختیار کمیشن لاپتہ افراد کے کیسوں پر کام کرنے کے لیے مامور ہے، البتہ پاکستان میں قانون کے نظام کو موثر اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ہماری اوّلین ترجیح پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی سے متعلق آئین کا آرٹیکل 19 واضح کہتا ہے کہ ایسی کسی بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو پاکستان کے وقار کے خلاف ہو یا جس سے مذہبی جذبات مجروح ہو، ایسی آزادی نہیں دی جا سکتی جو عدالیہ کے وقار کو متاثر اور لوگوں کے حوصلے پست کرے ۔

    لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ رائے کے اظہار کے لیے مادر پدر آزادی پاکستان سمیت دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے اور ہونی بھی نہیں چاہیے جبکہ اس کے لیے قواعد و ضوابط موجود ہیں، یہ معلوم ہونا چاہیے کہ قانون میں اس حوالے سے قدغن ہیں جو ہونے بھی چاہئیں ورنہ معاشرہ اس کے بغیر چل نہیں سکتا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی بھارت کے مقابلے میں زیادہ ہے جبکہ بھارت سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ بھی کرتا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایک خاندان کے 13 سیاح پانی میں بہہ گئے، خیبرپختونخوا حکومت سوتی رہ گئی، عظمیٰ بخاری
    Next Article تحریک انصاف کی مشکلات تھم نہ سکیں، مخصوص نشستوں سے بھی محروم ہو گئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری

    اکتوبر 2, 2025

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا

    اکتوبر 2, 2025

    پشاور: گڑھی قمر دین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 4 پوليس اہلکار زخمی

    اکتوبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں پہاڑ پور اور اپر سوات کے ناموں سے دو نئے اضلاع کے قیام کی منظوری

    اکتوبر 2, 2025

    اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر حملہ، مظاہرین کی آڑ میں صحافیوں پر بدترین تشدد، کیمرا توڑ دیا

    اکتوبر 2, 2025

    پشاور: گڑھی قمر دین میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکہ، 4 پوليس اہلکار زخمی

    اکتوبر 2, 2025

    کھیل میں سیاست کو لانے پر اے بی ڈویلیئرز بھارت پر پھٹ پڑے

    اکتوبر 2, 2025

    سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    اکتوبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.