پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز شاندار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس کی بلندی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 654 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا ۔
کراچی: آج پیر کے روز کاروباری ہفتے کا پہلا دن 1066 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 15 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا ۔
بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور 1128، 1308، 1442، 1606 اور پھر 1705 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 654 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ سازی تیزی ریکارڈ ہوئی تھی اور انڈیکس کئی سطحیں عبور کرکے بلند ترین سطح پر پہنچا تھا ۔