Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ناصر علی سید کا شمار بشمول خیبرپختونخوا ملک بھر کے لکھاریوں اور شعرا میں کیا جاتا ھے
    • خیبر نیوز کا طنزیہ اور تفریحی ( بل اڑخ) سیاسی اور عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
    • سیاست کی بازی نہیں، سلامتی کی لڑائی ہے
    • امریکی صدر نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • سینئر فنکار مراد اعوان بھئ دارفانی سے کوچ کرگئ
    • بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ایشیا کپ کی ٹرافی سے محروم
    • داعش کمانڈر محمد احسانی ہلاک
    • باجوڑ میں دہشتگردوں کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    اہم خبریں

    پہلا ون ڈے میچ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    اگست 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan beat West Indies by 5 wickets in first ODI to take 1-0 lead in series
    ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 280 رنز بنائے، پاکستان نے مقررہ ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے فتح حاصل کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی،ویسٹ اینڈیز کے 281 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ۔

    ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

    ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کی جانب سے کپتان شائے ہوپ نے 55 اور روسٹن چیز نے 53 رنز کی اننگز کھیلی، ردرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شیمار جوزف 8 اور شیفرڈ 4 رنز بنا سکے ۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نسیم شاہ نے 3، صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

    پاکستان نے 281 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی ،قومی ٹیم کی جانب سے حسن نواز 63 اور حسین طلعت 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، محمد رضوان 53 ، بابراعظم 47، عبداللہ شفیق 29 سلمان علی آغا 23 اور صائم ایوب 5 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔

    قومی ٹیم کے 180 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان بیٹر حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 49 ویں اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمار جوزف نے 2، سیلز، موتی اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ لی ۔

    قومی بیٹر حسن نواز شاندار بیٹنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، 5 وکٹوں سے جیت کے بعد پاکستان نے 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا: 1730میٹرک ٹن گندم کی بوریاں غائب ہونے کے الزام میں گرفتار افسران کی درخواست ضمانت خارج
    Next Article بلوچستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 دہشتگرد ہلاک، تعداد 47 ہوگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ایشیا کپ کی ٹرافی سے محروم

    ستمبر 29, 2025

    باجوڑ میں دہشتگردوں کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید، 5 زخمی

    ستمبر 28, 2025

    سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران ہلاک دہشتگردوں میں ایک بنگلہ دیشی شہری بھی شامل

    ستمبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ناصر علی سید کا شمار بشمول خیبرپختونخوا ملک بھر کے لکھاریوں اور شعرا میں کیا جاتا ھے

    ستمبر 29, 2025

    خیبر نیوز کا طنزیہ اور تفریحی ( بل اڑخ) سیاسی اور عوامی حلقوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

    ستمبر 29, 2025

    سیاست کی بازی نہیں، سلامتی کی لڑائی ہے

    ستمبر 29, 2025

    امریکی صدر نے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 29, 2025

    سینئر فنکار مراد اعوان بھئ دارفانی سے کوچ کرگئ

    ستمبر 29, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.