مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں ان کے اپنے بیٹے کی فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اور اہلیہ شدید زخمی ہوگئے، جب کہ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ۔
ملاکنڈ: لیویز حکام کے مطابق بٹ خیلہ میں جے یو آئی کے ضلعی امیر کے اہنے بیٹے نے معمولی تکرار پر گھر میں فائرنگ کی جس میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی بہو زخمی ہوگئے ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ سے مفتی کفایت کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے ۔
لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے دوسرے بیٹے اعتصام نے کی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا ہے ۔
لیویز کو اپنے ابتدائی بیان میں مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ میرا بیٹا نافرمان ہے، گھر میں معمولی تکرار پر اس نے فائرنگ کی ہے ۔