Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
    • بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
    • چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
    • ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا
    • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور
    • حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات بے نتیجہ؛ پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
    • قصور:بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال کا خدشہ
    اہم خبریں اگست 26, 2025

    پنجاب اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری،سیلابی صورتحال کا خدشہ

    Facebook Twitter Email
    Heavy rain alert issued in Punjab and Azad Kashmir, fear of flooding
    شدید بارشوں کے باعث شہری و نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، شدید بارشوں کے باعث شہری و نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

    الرٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور پاکپتن میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔

    اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے اضلاع نیلم ویلی، باغ، کوٹلی، راولاکوٹ، مظفرآباد اور حویلی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جو نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بن سکتی ہے ۔

    این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے پہاڑی نالوں میں پانی کا تیز بہاؤ رابطہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو متاثر کر سکتا ہے۔ دریائے ستلج میں بہاؤ کے اضافے اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے پہلے ہی الرٹ جاری کر رکھا ہے ۔

    این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں نے ستلج کے قریبی علاقوں سے بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں ۔

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)، ریسکیو 1122 اور پاک آرمی کے انجینئرز سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔

    پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں، نالوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں،  شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹی وی، ریڈیو، موبائل الرٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں ۔

    این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور ایمرجنسی سروسز کو تیار رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبیرون ملک بالخصوص مشرق آنے جانے والے پاکستانی محنت کشوں کا استحصال
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف کا معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

    اکتوبر 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟

    اکتوبر 3, 2026

    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

    اکتوبر 3, 2026

    بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج

    اکتوبر 3, 2026

    چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی

    اکتوبر 3, 2026

    ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا

    اکتوبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.