خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا ۔
کرک ( ابرار خټک) پولیس کے بانڈہ داؤد شاہ میں گشت کے دوران پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او عمر نواز اور دو اہلکار سول گاڑی میں گشت پر نکلے تھے کہ احمدی بانڈہ حبیب حاجی پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز سمیت 2 پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے جبکہ پٹرول کا چوکیدار زخمی ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں اور زخمی چوکیدار کو بانڈہ داؤد شاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے بعد شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس نے علاقے مین سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔