Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی
    • پاکستان کو واڈا کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا
    • افغان حکومت کا بھارتی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شدید بحث
    • خیبر ٹیلیویژن پشاور کا کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی کے اعزاز میں خصوصی مارننگ شو
    • آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات
    • پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا
    • اسرائیل حماس رہنماؤں پر حملہ کر کے غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے، قطری وزیراعظم کا سلامتی کونسل سے خطاب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی
    اہم خبریں

    سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی

    ستمبر 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Swat: Robbers in police uniform loot 230 tolas of gold and over Rs. 5.3 million
    واردات کے بعد متاثرہ افراد کو ہاتھ باندھ کر تحصیل کاٹلنگ کے علاقے جمال گھڑی میں چھوڑ دیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سوات کے علاقے تندو ڈاگ میں پولیس وردی میں ملبوس چار افراد اور ایک سادہ کپڑوں میں موجود ڈکیت نے صرافوں سے 230 تولے سونا (اینٹیں)، 53 لاکھ 60 ہزار روپے نقدی، اسلحہ، بینک کارڈز، اے ٹی ایمز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔

    سوات(عدنان باچا) سوات کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جہاں مسلح افراد نے  گزشتہ سوانے کا کاروبار کرنے والے افتخار نامی تاجر سے 230 تولے سونا، 53 لاکھ 60ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، واردات کے بعد متاثرہ افراد کو ہاتھ باندھ کر ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے جمال گڑھی  میں چھوڑ دیا گیا ۔

    متاثرہ تاجر افتخار خان ولد ارسلا خان کی مدعیت میں تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق ہم 2006 سے سونے کا کاروبار کر رہے ہیں اور مینگورہ کے صراپا بازار میں دکان چلا رہے ہیں ۔

    ایف آئی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جمعرات کی رات دکان بند کرنے کے بعد ہم چھ افراد سونا اور نقدی لے کر اپنے گاؤں مانیار گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ہمیں پولیس وردی میں ملبوس افراد نے روک کر بتایا کہ آپ کو تھانہ غالیگے انکوائری کے لیے لے جا رہے ہیں ۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ایک سیاہ ڈبل کیبن ویگو گاڑی میں سوار تھے، ایک شخص سادہ کپڑوں میں تھا جو متاثرہ تاجروں کے ساتھ بیٹھ گیا ۔

    متاثرین کے مطابق غالیگے چیک پوسٹ کے آگے ہمیں ہتھکڑیاں لگا دی گئیں اور بعد ازاں ہمیں اسلحے کے زور پر مردان لے جایا گیا، جہاں تمام سونا، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لی گئیں ۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کو واڈا کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شدید بحث

    ستمبر 12, 2025

    آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے والے دہشتگرد کے تہلکہ خیز انکشافات

    ستمبر 12, 2025

    پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ آج عمان کے خلاف کھیلے گا

    ستمبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی

    ستمبر 12, 2025

    پاکستان کو واڈا کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا

    ستمبر 12, 2025

    افغان حکومت کا بھارتی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

    ستمبر 12, 2025

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شدید بحث

    ستمبر 12, 2025

    خیبر ٹیلیویژن پشاور کا کرنل مشتاق احمد خان اورکزئی کے اعزاز میں خصوصی مارننگ شو

    ستمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.