خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 35 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبالے میں سیکیورٹی فورسز کے 12 جوان بھی بھی وطن پر قربان ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں خفیہ اطلاع پر کی گئیں دونوں کامیاب کارروائیاں باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں کی گئیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی کے حامل 22 دہشتگرد ہلاک کیے گئے ۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 13 مزید خوارجی دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچا دیئے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور مادر وطن پر جان قربان کردی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جانیں نچھاور کیں، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا ہے ۔