پشاور( شوبزڈیسک ) ممتاز قانون دان اور محقق بخت روان ایڈووکیٹ نے اخبار خیبر سے ملاقات میں کہا کہ بعض نجی چینلز اپنے ڈراموں مغربی کلچر کو فروغ دے رھے ہیں اور جس شرمناک انداز میں سسر بہو اور خواھر نسبتی کے پاک رشتوں کو پائمال کررھے ہیں اسکی پرزور مزمت کرتا ھوں بخت روان نے یہ بھی کہا کہ خیبر ٹیلیویژن گزشتہ 21 سال میں جتنے ڈرامے پروڈیوس کئے ان میں پشتون کلچر کے ساتھ ساتھ مشرقی کلچر اور اخلاقی قدروں کا بھی خاص خیال رکھا اردو نجی چینلز کو خیبر ٹیلیویژن کی تقلید کرنی چاھئے دنیا بھر میں مقیم پشتون خیبر ٹی وی کا ھر ڈرامہ فیملی سمیت دیکھتے ہیں اور فخر کرتے ہیں۔۔۔
خیبرٹیلی ویژن کیطرح اردو نجی چینلز کو بھی اپنے ڈراموں میں اخلاقی قدروں کی تقلید کرنی چاھئے۔ بخت روان ایڈووکیٹ۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read