ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے ۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی بھی ہوئے ۔
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے ملکر جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔