خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 17 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔
ڈی پی او کرک شہباز الہیٰ نے تصدیق کی ہے کہ علاقہ درشہ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے، اس دوران دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیرٹی اہلکار زخمی بھی ہو گئے ہیں ۔
ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ملا نزیر گروپ کے خوارجیوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں 22 خوارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن جاری ہے،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے، صورتحال کے پیش نظر درشہ خیل اور قریبی دیہات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔
ڈی پی او شہباز الہیٰ کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ گھروں سے نہ نکلیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز سے تعاون کریں، امن کے دشمنوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔