خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشتگردوں کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید اور 5 زخمی ہو گئے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں پیش آیا جہاں بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سےکھیل رہےتھےکہ اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا ۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ڈاکٹرز کی زیرنگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، یہ سانحہ ثبوت ہےکہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں کس طرح بارودی جال بچھا رکھا ہے ۔