ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے میں کردار ادا کریں گے ، باکو شہر میں وزیراعظم شہبازشریف اور ترک صدر کے درمیاں اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا ۔
باکو: ترک انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر رجب طیب اردوان نے آذربائیجان میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔
ترک انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ملاقات کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترک انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا ۔
ترک انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا ۔
بیان کے مطابق ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ استنبول مذاکرات سے دونوں ممالک کے درمیان مستقل حل کی راہ ہموار ہوگی، ترک صدر نے مزید کہا کہ وہ مذاکرات کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان آذربائیجان کے یوم آزادی کی پریڈ میں شرکت کے لیے باکو گئے تھے، دورے کے دوران وفاقی وزرا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

