Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاک فوج پر بلا وجہ تنقید کیوں؟
    • افغانستان: زوال کی ایک اور داستان
    • پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی
    • پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت
    • مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار
    • ٹرمپ کا افغانستان سے انخلا پر سخت تنقید، بگرام ایئر بیس چھوڑنا بڑی غلطی قرار
    • اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
    • پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    اہم خبریں

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Faisalabad: Boiler explosion in chemical factory kills 20, injures several
    اب تک 20 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کا خدشہ ہے، حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری کے اندر بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔

    فیصل آباد: ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ فیکٹری کے اطراف میں موجود کئی گھروں کی چھتیں بھی گر گئیں ۔

    دھماکے کے باعث فیکٹری سے ملحقہ ایک گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی طور جاں بحق ہونے والوں میں چھ بچے دو خواتین دو بزرگ اور فیکٹری ملازم شامل ہیں ۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، اب تک 20 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کا خدشہ ہے ۔

    ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کئی افراد کی جان چلی گئی، بوائلر پھٹنے سے قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے کر کمشنر فیصل آباد سے سانحہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    Next Article خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت

    جنوری 21, 2026

    مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار

    جنوری 21, 2026

    ٹرمپ کا افغانستان سے انخلا پر سخت تنقید، بگرام ایئر بیس چھوڑنا بڑی غلطی قرار

    جنوری 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاک فوج پر بلا وجہ تنقید کیوں؟

    جنوری 21, 2026

    افغانستان: زوال کی ایک اور داستان

    جنوری 21, 2026

    پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان، ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی

    جنوری 21, 2026

    پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت

    جنوری 21, 2026

    مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار

    جنوری 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.