جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا ۔
گلگت: جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، سید مہدی شاہ نے گورنر ہاوس میں نگران وزیراعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔
حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی ۔

