باجوڑ کی تحصیل خار میں بارودی مواد پھٹ گیا جس میں دو افراد شہید اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمیوں کو خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس حکام نے اہل علاقہ سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں بم ڈسپوزل سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر مارٹر گولوں اور بموں کو ناکارہ بنا رہا ہے، اہل علاقہ اپنے بچوں کو اس سے دور رکھیں ۔
باجوڑ: ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق تحصیل خار کے علاقے جنت شاہ میں پرانے بارودی مواد سے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔
ریسکیو حکام باجوڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق اور زخمی دونوں نوجوان کو خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کا بم ڈسپوزل سکواڈ روزانہ کی بنیاد پر مارٹر گولوں اور بموں کو ناکارہ بنا رہا ہے اور اس سلسلے میں وہ علاقے کے لوگوں سے رابطے میں ہیں ۔
پولیس حکام نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ مہربانی کرکے اپنے بچوں کو دھماکہ خیز مواد سے دور رکھیں ۔

