Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جنوری 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت
    • مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار
    • ٹرمپ کا افغانستان سے انخلا پر سخت تنقید، بگرام ایئر بیس چھوڑنا بڑی غلطی قرار
    • اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
    • پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3 معاہدوں پر دستخط ہو گئے
    • قانون و امن کا نفاذ پولیس کی مقدس امانت ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر
    • پی ٹی آئی کی ’’ منظم کارروائیاں ‘‘
    • پاکستان کے خلاف غیر ملکی پروپیگنڈے کا مہرہ، میر یار بلوچ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت
    اہم خبریں

    پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت

    جنوری 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan backs Bangladesh’s refusal to travel to India for T20 World Cup
    اگر بنگلہ دیش بھارت نہیں جاتا تو اس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز پاکستان میں منعقد کرائے جائیں۔ پی سی بی
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے جس کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اپنے خط میں سیکیورٹی خدشات پیش نظر بنگلہ دیش کے مؤقف کی باقاعدہ تائید کی ہے اور اس خط کی نقول آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد آئی سی سی نے معاملے پر غور کے لیے بورڈ اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق آئی سی سی کے اجلاس میں بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر تفصیلی بحث کی جائے گی، تاہم امکان ہے کہ آئی سی سی بنگلہ دیش کے طے شدہ میچز کے وینیوز میں فوری طور پر کوئی تبدیلی نہ کرے۔

    اس صورتحال میں پی سی بی نے تجویز دی ہے کہ اگر بنگلہ دیش بھارت نہیں جاتا تو اس کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز پاکستان میں منعقد کرائے جائیں۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے آئی سی سی سے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر بنگلہ دیش کی ورلڈ کپ میں شرکت پر ازسرِ نو غور کیا جائے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بناتے ہوئے بھارت کا سفر نہ کرنے کے فیصلے پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے اور آئی سی سی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بھی اپنا مؤقف برقرار رکھا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار

    جنوری 21, 2026

    ٹرمپ کا افغانستان سے انخلا پر سخت تنقید، بگرام ایئر بیس چھوڑنا بڑی غلطی قرار

    جنوری 21, 2026

    اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    جنوری 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کا آئی سی سی کو خط، بنگلہ دیش کے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت

    جنوری 21, 2026

    مہمند میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، درجن بھر دکانیں سیل، متعدد افراد گرفتار

    جنوری 21, 2026

    ٹرمپ کا افغانستان سے انخلا پر سخت تنقید، بگرام ایئر بیس چھوڑنا بڑی غلطی قرار

    جنوری 21, 2026

    اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس، التوا کیخلاف درخواست پر حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    جنوری 21, 2026

    پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر کے 3 معاہدوں پر دستخط ہو گئے

    جنوری 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.