پشاور( رپورٹ حسن علی شاہ ) پشاور کے بعض میڈیکل پلازوں میں چند ایسے ڈاکٹروں کے کلینک بھی ہیں جو انکی غیر موجودگی میں چلائے جارھے ہیں ان ڈاکٹروں میں زیادہ تر وہ ہیں جو بیرون ملک وزٹ پہ گئے ہیں یا طویل عرصے سے لندن ۔کینیڈا۔سعودی عرب ۔کویت اور متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں ذرائع کے مطابق جنوبی پختونخواہ کے اضلاع ھنگو۔۔کوھاٹ۔بنوں ۔لکی مروت۔۔ ٹانک۔۔ سرائے نورنگ۔۔ میرانشاہ۔۔ کرک۔۔ ٹل۔ پاڑہ چنار۔۔ لاچی۔۔ ڈیرہ اسماعیل خان۔۔ اور پیزو سے علاج معالجہ کی غرض سے جو مریض پشاور لائے جاتے ہیں انکو میڈیکل پلازوں میں موجود ایجنٹ معروف سینئر ڈاکٹروں کے نام پہ بیوقوف بناکر کلینک میں موجود دوسرے جونیئر اور غیرمعروف ڈاکٹروں کے پاس لیجاتے ہیں اور مریضوں سے دھوکہ دھی کے زریعے بھاری فیسیں بٹور کر کمیشن وصول کرتے ہیں زیادہ تر مریضوں کے لواحقین ان پڑھ اور سادہ لوح ھوتے ہیں جو ان ایجنٹوں کے کے دام میں پھنس جاتے ہیں۔۔۔۔۔
بیرون ملک مقیم معروف ڈاکٹروں کے پرائویٹ کلینکس میں سادہ لوح مریضوں کو دھوکہ دیکر لوٹا جانے کا انکشاف۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

