Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جنوری 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام
    • وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا
    • وفاقی کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اختیار دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    • ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
    • متنازع ٹوئیٹس کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
    • افغانستان میں نیٹو افواج سے متعلق بیان، برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے ریمارکس کو توہین آمیز قرار دے دیا
    • بیوی اور بچوں کے تحفظ سے متعلق نیا قانون منظور، گھورنے اور دھمکیاں دینے پر بھی سزا ہوگی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    اہم خبریں

    پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوری 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PCB unveil 15-member squad for T20 World Cup 2026
    پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جو 7 فروری سے شروع ہوگا۔

    اسکواڈ کا اعلان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جس سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید، کپتان سلمان علی آغا اور وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیکل ہیسن نے خطاب کیا۔

    اسکواڈ میں فاسٹ بولر حارث رؤف کو شامل نہیں کیا گیا، جس پر عاقب جاوید نے کہا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف کمبی نیشن منتخب کیا گیا ہے۔

     اسکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، خواجہ نافع، سلمان مرزا اور عثمان طارق کو پہلی بار کسی بڑے آئی سی سی ایونٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جبکہ ابرار احمد، بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور عثمان خان اس سے قبل 2021 کے بعد ورلڈ کپ کے ایک یا ایک سے زائد ایڈیشنز میں شرکت کر چکے ہیں۔

    محمد رضوان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے محروم رہیں گے، جبکہ مائیکل ہیسن کے مطابق ٹیم کو مڈل یا لوئر مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے والے وکٹ کیپر کی ضرورت ہے۔ بابر اعظم کی شمولیت پر عاقب جاوید نے انہیں ٹیم کا سب سے مستقل مزاج بیٹر قرار دیا۔

    پاکستان اپنے تمام میچز ’فیوژن فارمولا‘ کے تحت سری لنکا میں کھیلے گا۔ گرین شرٹس 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں مہم کا آغاز کریں گے اور گروپ اے میں بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ سپر ایٹ مرحلہ 21 فروری سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام
    Ijaz Yousafzai
    • Website

    Related Posts

    لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام

    جنوری 25, 2026

    وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا

    جنوری 25, 2026

    وفاقی کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اختیار دیا، وزیراعظم شہبازشریف

    جنوری 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوری 25, 2026

    لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام

    جنوری 25, 2026

    وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا

    جنوری 25, 2026

    وفاقی کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اختیار دیا، وزیراعظم شہبازشریف

    جنوری 25, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

    جنوری 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.