بنوں کے علاقے ڈومیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کی، جس کے نتیجے میں 3 عسکریت پسند ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کاروائی کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا
آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد علاقے میں بڑے پیمانے پر تخریب کاری کا ارادہ رکھتے تھے جسکو کو پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے
آر پی او بنوں سجاد خان نے عوام کو باور کرایا کہ علاقے میں لا اینڈ آرڈ ہر صورت میں برقرار رکھی جائیگی، اور دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھیں گے۔

