لکی مروت میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او عمران خان کی قیادت میں دلوخیل پھاٹک کے قریب ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ڈکیت گینگ کے تین انتہائی خطرناک ڈاکو مارے گئے۔ مارے جانے والے ڈاکو مسافر بس سمیت متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

