Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اپریل 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند
    • سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے منفی رجحان، 3267 پوائنٹس کی کمی
    • صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے
    • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
    • ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات
    • پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری
    • وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایران کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،امریکی وفد آج صبح پاکستان کیلئے روانہ ہو گا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند
    اہم خبریں

    بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند

    اپریل 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں بھارت کو عملی میدان میں شکست دینے کے بعد سفارتی محاذ پر بھی تنہا کر دیا ہے۔ پاکستان کی بین الاقوامی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف دنیا بھر سے کیا جا رہا ہے، جس سے ملک کا عالمی سطح پر وقار مزید بلند ہوا ہے۔
    معرکۂ حق کی عظیم فتح کے بعد پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی بصیرت، بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث ملک کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔
    جنگی میدان میں دشمن کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پر اپنے اصولی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جس سے سفارتی سطح پر اس کی پوزیشن مزید مضبوط ہوئی۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے پاکستان کو عالمی سفارتی محاذ پر مضبوط جبکہ بھارت کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔ پاکستانی قیادت نے امریکا، چین، سعودی عرب، ترکیہ، روس اور ایران سمیت مختلف ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن کے نتیجے میں پاکستان کے علاقائی اور عالمی اثرورسوخ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ بھی کامیاب سفارتکاری کی ایک اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔
    پاکستان نے مؤثر سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے اقوام عالم میں اپنی طاقت اور اثرورسوخ کا لوہا منوایا، جبکہ دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے تسلیم کیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے اسے انتہائی مضبوط، غیر معمولی اور شاندار قیادت قرار دیا۔ امریکا سمیت دنیا بھر نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں اور انتھک کوششوں کو سراہا، جبکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے پاکستان کے بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار کو بھرپور انداز میں تسلیم کیا گیا۔
    ایران اور امریکا کے تنازع میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار بھی مؤثر اور متوازن سفارتکاری کا واضح عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔
    عالمی ماہرین کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت کی فعال سفارتکاری اور متوازن خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے ، جس نے معرکۂ حق میں بھارت کو عملی میدان میں شکست دینے کے بعد سفارتی محاذ پر بھی اسے دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے منفی رجحان، 3267 پوائنٹس کی کمی
    Saqib Butt

    Related Posts

    سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے منفی رجحان، 3267 پوائنٹس کی کمی

    اپریل 25, 2026

    صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے

    اپریل 25, 2026

    لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    اپریل 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند

    اپریل 25, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے منفی رجحان، 3267 پوائنٹس کی کمی

    اپریل 25, 2026

    صدر مملکت آصف علی زرداری آج سے یکم مئی تک چین کا دورہ کریں گے

    اپریل 25, 2026

    لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی، درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

    اپریل 25, 2026

    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

    اپریل 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.