Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا
    • لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی
    • مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
    • پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
    • افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ
    • بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے تفصیلات طلب کرلیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا
    اہم خبریں ستمبر 16, 2026

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

    Facebook Twitter Email
    Pakistan has refused to play in the Asian Hockey Champions Trophy in India.
    فیصلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں شیڈول ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کے انعقاد پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ٹورنامنٹ کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے ۔

    پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پاک بھارت موجودہ دوطرفہ حساس صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ یا تو پورا ٹورنامنٹ یا پھر پاکستان کے تمام میچز کسی محفوظ اور غیر جانب دار مقام پر کروائے جائیں ۔

    محی الدین احمد وانی نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

    انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان، بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ رکن ممالک کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے اور کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے اصول پر کاربند ہے ۔

    ی ایچ ایف کے صدر نے امید ظاہر کی کہ ایشین ہاکی فیڈریشن قومی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں بلا تعطل شرکت یقینی بنانے کے لیے غیر جانب دار مقام کی تجویز پر مثبت اور منصفانہ فیصلہ کرے گی ۔

    واضح رہے کہ مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں پاکستان سمیت چین، جاپان، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی، جو 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت کے شہروں جالندھر اور موہالی میں شیڈول ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

    ستمبر 16, 2026

    پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت کا سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ

    ستمبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

    ستمبر 16, 2026

    لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

    ستمبر 16, 2026

    مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 16, 2026

    لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

    ستمبر 15, 2026

    پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.