پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز تین ایک سے اپنے نام کر لی ہے، پاکستان کے 350 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان انڈر 19 نے میزبان انگلینڈ کو 200 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 350 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا ۔
کپتان فرحان یوسف 80 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ عثمان خان اور جہانگیر بلال نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 79،79 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ۔
351 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ انڈر 19 کی پوری ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسین نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس شاندار فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی ہے ۔

