امریکہ میں قائم کمپنی پاورس کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،اس موقع پر وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات کی،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکہ میں قائم کمپنی پاورس کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد نے آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت رابرٹ بریٹ ویلیکویچ نے کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر دفاعی ساز و سامان کی خریداری، تیاری اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی، فیلڈ مارشل نے قومی سلامتی اور ملکی استعداد و مضبوطی کو مزید مستحکم کرنے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت پر زور دیا ۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دورانن دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔

