اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔
اس واقعے پر پاکستانی عوام کو شدید رنج اور تشویش ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
پاک چین سرحدی معاہدے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی دعوے مسترد کر دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ 1963 کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مؤثر معاہدہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ مشترکہ کمیشن کو چیلنج کرنے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔
چین پاکستان کا قابل اعتماد اور تذویراتی شراکت دار ہے۔
سکھ یاتریوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی مہم حقائق کے منافی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے ویزے 1974 کے پروٹوکول کے تحت نہیں تھے۔
پاکستان سکھ یاتریوں کے گرمجوش استقبال کے لیے پُرعزم ہے۔

