اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات اور اگست میں نائب وزیراعظم کے دورۂ برطانیہ کے دوران طے پانے والے معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی۔

